اندوہناک سانحہ اپنے دوست اور بھائی کی زندگی بچانے کے دوران کمسن فوت

کیرالا ۔12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دوسرا اندوہناک سانحہ میں 14سالہ فیروز اپنے چھوٹے بھائی اور دوست کی زندگی بچاتے ہوئے خود اپنی جان ’ جان آفریں ‘ کے سپرد کردی ۔ دی نیوز منٹ /مائی نیوٹ میں شائع شدہ رپورٹ کے بموجب فیروز نے اپنے چھوٹے بھائی اور ایک دوست کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں کامیابی حاصل کی ۔ یہ واقعہ کڈالائی ساحل ‘ ریاست کیرالا میں 5جولائی کو پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 14سالہ فیروز معہ اپنے 13 سالہ بھائی فہد اور ایک دوست کے ساتھ ساحل کنارے فٹبال کھیل رہے تھے ۔ کھیل کے دوران جب فٹبال پانی میں جاگرا تو اُسے نکالنے کیلئے فہد پانی میں کود پڑا تاہم وہ تیرنا نہیں جانتا تھا ‘ سو وہ ڈوبنے لگا تو فیروز اور فہد کو مشترکہ دوست نے فہد کو بچانے کیلئے چھلانگ لگائی لیکن جب وہ بھی ڈوبنے لگا تو فیروز نے اپنے چھوٹے بھائی اور دوست کو بچانے کیلئے کود پڑا جس میں وہ کامیاب ہوا تاہم خود اپنی زندگی نہیں بچا سکا ۔ کمسن فیروز إو فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیر کو اپنی جان’جان آفریں ‘ کے سپرد کردی ۔