اندر کمار وشواس کے دھرنے کیخلاف ایف آئی آر درج

امیٹھی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس اور دیگر سینکڑوں حامیوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے حامیوں کے پولیس اسٹیشن کے اندر دھرنا دیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہاکہ عام آدمی پارٹی لیڈر اور دیگر حامیوں نے پرینکا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر کانگریس ورکرس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے دھرنا دیا تھا۔ کمار وشواس نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ قائدین انھیں ہلاک کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ کل گوری گنج پولیس اسٹیشن میں کمار وشواس کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ۔