حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : وزیر صحت تلنگانہ نے اندرون تین ماہ ہاسپٹلس میں آلات کی خریدی کے لیے مہلت کی حد مقرر کیا ہے ۔ وہ کل یہاں تلنگانہ میڈیکل سرویس اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے میڈیسن ، آلات کی خریدی کے علاوہ ٹنڈرس کی طلبی پر جائزہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد آلات کی خریدی کو قطعیت دیں ۔ وزیر صحت نے ٹنڈر مراحل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو معیاری آلات کی خریدی پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ بہت جلد اسٹاف کی قلت کو دور کرینگے ۔۔