حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) اندرا پارک کے ڈمپنگ یارڈ میں آج مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج 7:30 بجے اچانک آگ لگنے کے نتیجہ میں پارک کے سکیورٹی گارڈس نے پولیس کنٹرول روم کو بذریعہ فون اطلاع دی جس کے نتیجہ میں مشیرآباد ، اسمبلی اور سکندرآباد فائر اسٹیشنس کے 3 فائر انجنس کو جائے حادثہ پر بھیجا گا اور 3 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔