اندراگاندھی ایئرپورٹ سے 25کروڑ کا سونا غائب

نئی دہلی ۔ 28اگست ( سیاست ڈاٹ کام )  اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمس ڈپارٹمنٹ کے اسٹور روم سے 25کروڑ لاگتی سونا غائب ہوگیاہے ۔ یہ سونا اسمگلرس کے قبضہ سے ضبط کیا گیا تھا ۔ 80 کیلوگرام سونے کے اچانک غائب ہونے کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کی وزارت فینانس نے سفارش کی ہے جس کے فوری بعد حکام سے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ایئرپورٹ کے کسمٹس ویر ہاؤز سے 80کلوگرام کا بھاری سونا جس میں زیورات اور خالص سونا بھی شامل تھا غائب پایا گیا ۔ گذشتہ چار سال کے دوران سونے کو غائب کیا جاتا رہا ہے ۔ اصل سونے کو غائب کر کے اس کی جگہ سونے کا پانی چڑھا ہوئی دھات رکھ دی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسمگلروں سے ضبط کردہ سونے کی قیمت مارکٹ شرح کے مطابق 25کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ دہلی پولیس میںاس کی شکایت پہلے ہی درج کرائی گئی ہے ۔