ممبئی۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شینا بھورا قتل مقدمہ میں کلیدی ملزمہ اندرانی مکرجی کا علاج کررہے ڈاکٹرس نے آج بتایا کہ وہ ڈینگو سے متاثر نہیں ہیں۔ 43 سالہ سابق میڈیا ایگزیکٹیو کو کل بیسولا ویمنس جیل سے جے جے ہاسپٹل منتقل کیا گیا کیوں کہ ان کے خون میں پلیٹ لیٹ کی سطح کم ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ٹسٹ کے بعد وہ ڈینگو سے متاثر نہ ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ ہاسپٹل میں شریک کرنے کے بعد خون میں پلیٹ لیٹ کی سطح کافی بہتر ہوگئی ہے۔