ممبئی۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیناپورہ قتل کیس کی مَمم اندرانی مکرجی کی ایک درخواست ضمانت کو مئی میں سی بی آئی کی ایک عدالت نے آج مسترد کردیا۔ اندرانی نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت اور جیل میں اپنی جان کو لاحق خطروں کا حوالہ دیتے ہوئے اگست میں یہ درخواست ضمانت داخل کی تھی۔ تاہم عدالت نے یہ کہتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کردی کہ وہ باہر سے کہیں زیادہ جیل میں ہی محفوظ ہے۔ سی بی آئی عدالت کے جج جے سی جگدالے نے اس بات کا نوٹ بھی لیا کہ نازی صحت پر اس (اندرانی) کے دعوے کافی بڑھاچڑھاکر کئے گئے ہیں۔ اس عدالت نے سی بی آئی کے استدلال کا نوٹ بھی لیا کہ اندرانی مکرجی کو جیل کی محفوظ کوٹھری میں رکھا گیا ہے اور جیل پر چوبیسوں گھنٹے پہرہ دیا جاتا ہے۔ اندرانی اپنی درخواست ضمانت میں اپریل میں پیش آئے ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس کے نتیجہ میں اس کو دواخانہ میں شریک ہونا پڑا تھا۔