حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) سال حال ایمسیٹ کی انجینئرنگ کونسلنگ کا صرف پہلا مرحلہ ہوا۔ بی ای، بی ٹیک اور بی فارمیسی میں داخلہ کیلئے کونسلنگ کے دو، تین مرحلہ اور برسرموقع داخلے ہوئے ہیں۔ سال حال صرف ایک مرحلے کے بعد دوسرے مرحلہ کا اعلان نہیں ہوا اور 174 انجینئرنگ کالجس کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن کونسل، ریاست تلنگانہ آندھراپردیش میں تقریباً ایک لاکھ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کی اجازت سپریم کورٹ سے طلب کی ہے ۔ اس ہفتہ کونسلنگ ہونے کا امکان ہے۔