انجینئرنگ کیلئے 6 تا8جولائی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ

حیدرآباد۔/20 جون، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ایمسیٹ سے متعلق دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ شیڈول کا اعلان کیا گیا اور اس اعلان کے مطابق کونسلنگ کا 6 جولائی تا 8جولائی انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ریاستی کمشنر محکمہ فنی تعلیم حکومت تلنگانہ و کنوینر ایمسیٹ نوین متل نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہا کہ 6 تا8جولائی کوسنلنگ کیلئے آن لائین درخواستیں قبول کی جائیں گی جبکہ 7اور 8جولائی سرٹیفکیٹس کی جانچ کی جائے گی اور 7تا10جولائی کالجوں کے انتخاب کیلئے آپشنس دیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12جولائی کو نشستیں مختص ( الاٹ ) کی جائے گی اور 12تا14جولائی تک فیس کی ادائیگی کے بعد کالجوں میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ اس طرح کالجوں کا انتخاب کرلینے کے بعد 13تا15 جولائی کالجوں میں داخلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسٹر متل نے مزید بتایا کہ آئی سیٹ کونسلنگ کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کو 30جون سے قبول کیا جائے گا۔