انجینئرنگ کونسلنگ کا شیڈول جاری 12 تا 21 جون صداقتناموں کی جانچ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے انجینئرنگ کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا ۔ پروفیسر پاپی ریڈی صدر نشین کونسل نے بتایا کہ انجینئرنگ کونسلنگ کے تعلق سے 12 تا 21 جون طلباء کے صداقت ناموں کی جانچ کی جائیگی اور 16 تا 22 جون ویب آپشن کا موقع فراہم کیا جائیگا ۔ 22 اور 23 جون ویب آپشن کو تبدیل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا ۔ پروفیسر پاپی ریڈی نے بتایا کہ جاریہ ماہ 28 جون کو انجینئرنگ کورسیس میں طلبا کیلئے داخلوں کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ صداقت ناموں کی جانچ کیلئے جملہ 21 مراکز قائم کئے گئے اور نشستیں الاٹ کردہ طلبا کیلئے 3 جولائی متعلقہ کالجوں سے رجوع ہونے اور داخلہ کی توثیق کروانے کی مہلت دی گئی ۔ مابعد تاریخ کالجوں سے رجوع ہونے والے طلباء کو داخلہ نہیں دیا جائیگا ۔