حیدرآباد ۔ 3 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کے سلسلہ میں جاری کونسلنگ میں مبینہ بعض بے قاعدگیوں کے پیش آنے والے واقعات پر طلباء اور ان کے سرپرستوں نے ’’سانکیتیکا ودیا بھون ‘‘ مانصاحب ٹینک کے روبرو آج زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے گڑبڑ و ہنگامہ آرائی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ انٹرمیڈیٹ طلباء نے انجینئرنگ کونسلنگ میں بے قاعدگیوں کاالزامات عائد کیا اور طلباء نے اپنے سرپرستوں کے ہمراہ ’’سانکیتیکا ودیا بھون ‘‘ کے روبرو زبردست احتجاج شروع کردیا اور کونسلنگ میں ہونے والی بے قاعدگیوں میں متعلقہ عہدیداروں کے ملوث پائے جانے کے الزامات عائد کئے اور کہاکہ طلباء کے مستقبل سے حکومت تلنگانہ اور متعلقہ عہدیدار کھلواڑ کررہے ہے ۔ احتجاجی طلبا اور سرپرستوں نے کونسلنگ میں ہونے والی بعض مبینہ بے قاعدگیوں کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ سے کم از کم ابھی بھی انجینئرنگ کورسیس کیلئے جاری کونسلنگ میں شفافیت پیدا کرنے اور بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے والے عہدیداروں اور ملازمین کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت سے اس مسئلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کی حکومت سے پرزور خواہش کی۔ سانکیتیکا ودیا بھون کے پاس جاری احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہونچ کر مداخلت کی اور احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اوورسیز اسکالرشپس امیدواروں کو اطلاع