25 جولائی کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ ایمسیٹ ایڈمیشن آفیسر کا بیان
حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ شیڈول کے مطابق 20 جولائی سے آخری مرحلہ کی کونسلنگ شروع ہوگی اور کالجوں کے حدود میں انٹرنل سلائیڈنگ اور اسپاٹ ایڈمیشنس کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ایمسیٹ ایڈمیشن آفیسر مسٹر سرینواس کے مطابق ایسے اہل امیدوار جنھوں نے اب تک انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے فیس داخل نہ کرکے اور سرٹیفکٹس کی جانچ کیلئے حاضر نہیں ہوئے انھیں 20 اور 21 جولائی کے دوران پراسسنگ فیس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پراسسنگ فیس ایس سی، ایس ٹی طبقہ کے طلباکیلئے 600 ۔دیگر طبقہ کیلئے 1200 روپئے ہوگی۔ (http://tseamcet.nic.in) ویب سائیٹ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، یا نیٹ بینکنگ سے فیس ادا کی جاسکتی ہے اور فیس داخل کردہ امیدوار 21 جولائی کو ہیلپ لائن مراکز میں سرٹیفکٹس کی جانچ کروانے کا مشورہ دیا گیا ۔ پراسسنگ فیس داخل کرتے وقت موبائیل نمبر، آدھار کارڈ نمبر، ذات پات اور انکم سرٹیفیکٹ کے ساتھ میل آئی ڈی ضرور دینا ہوگا۔ بعدازاں 21 تا 23 جولائی امیدوار ویب آپشنس دے سکتے ہیں اور آپشنس دے کر 25 جولائی کو نشست الاٹ کی جائیں گی۔ نشست الاٹ کئے ہوئے امیدواروں کو 25 تا 27 جولائی ٹیوشن فیس ادا کرکے آن لائن کے ذریعہ سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا اور ساتھ ہی جن کالجوں میں داخلہ دیا گیا ان کالجوں میں امیدوار 27 جولائی تک رجوع ہوکر داخلہ حاصل کرلینا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق کالجوں میں انٹرنل سلائیڈنگ (برانچ تبدیلی) اور اسپاٹ ایڈمیشنس کیلئے 25 جولائی کو رہنمایانہ خطوط ویب سائیٹ میں دستیاب رکھے جائیں گے۔ اسکے علاوہ ایمسیٹ بی پی سی گروپ میں داخلوں کیلئے سرٹیفکٹس کی جانچ کیلئے حاضر ہوئے امیدوار 20 جولائی کو ویب آپشنس دے سکتے ہیں۔