انجینئرنگ کالجس میں 30 ہزار نشستیں مخلوعہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کی ویب کونسلنگ کے اختتام پر طالب علم کو کالج میں سیٹ الاٹمنٹ کی اطلاع آئے گی ۔ تلنگانہ حکومت کے ذرائع کے بموجب پہلے مرحلے کی ویب کونسلنگ میں تلنگانہ کے طلبہ سے جو کالجس کو ترجیح دی ان میں 30 ہزار نشستیں مخلوعہ رہ جائے گی ۔ تلنگانہ میں صرف 55 ہزار طلبہ نے ویب آپشن پر کالجس کا انتخاب کیا جنہیں 30 اگست تک الاٹمنٹ آرڈر دیا جائے گا ۔ ریاست تلنگانہ کے 174 کالجس میں لگ بھگ ایک لاکھ انجینئرنگ کی نشستیں ہیں جن کے متعلق عدلیہ کے احکامات ہائر کونسل اور JNTU حکام کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شامل کونسلنگ کیا جائے گا ۔ اور میناریٹی کالجس کی علحدہ SW-II کونسلنگ ہوگی ۔ اس طرح انجینئرنگ ، فارمیسی کے لیے انٹر میڈیٹ MPC امیدوار باخبر رہے ۔ انٹر میڈیٹ BPC امیدوار کی ایمسیٹ کے ذریعہ فارمیسی کی کونسلنگ علحدہ ہوگی ۔۔

اسکول ٹیچرس کے لیے ماحولیات ، تعلیم پر پروگرام
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : Sukuki ایکنورا اینڈ جیو میاپ سوسائٹی نے نیشنل گرین کراپس ، بلیو کراس آف حیدرآباد کے تعاون سے جمعرات 28 اگست کو صبح 9 تا 1 بجے دن اسکول ٹیچرس کے لیے سمینار ہال ، سنٹر فار اکونامک اینڈ سوشیل اسٹیڈیز امیر پیٹ حیدرآباد میں ماحولیاتی تعلیم اور میاپس اینڈ جی آئی ایس پر ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔ ڈاکٹر کیتھرین ایلزیبتھ روبرس مشیر ایف آر سی او بوٹیکس ٹکنالوجیز پر لکچر دیں گی ۔ دلچسپی رکھنے والے اسکولس اپنے ٹیچرس کا نام 040-66667333 ۔ 9849047827 پر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔