انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کے لئے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ 6 تا 8 جولائی آن لائن رجسٹریشن عمل کا آغاز ہوگا۔ 7 اور 8 جولائی کو امیدواروں کے سرٹیفکٹس کی جانچ ہوگی۔ 7 تا 10 جولائی ویب آپشن درج کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی۔ 12 جولائی کو انجینئرنگ دوسرے مرحلے کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں 26,241 انجینئرنگ کی نشستیں دستیاب ہیں۔ جو پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد باقی رہ گئے تھے۔