حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) جے این ٹی یو حیدرآباد کے تحت آٹونامس انجینئرنگ کالجس مقررہ قواعد میں نرمی چاہتے ہیں اور دوسری ریاستوں میں آٹو نامس کالجس کو جیسی سہولتیں مہیا ہیں اس طرح کی سہولتیں چاہتے ہیں۔ انجینئرنگ کالجس کے انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی سے الحاق کو مستقل کیا جائے۔ یونیورسٹی کی طرف سے ہر سال معائنہ کی بجائے 3 سال میں ایک مرتبہ معائنہ کیا جائے۔ اسٹاف کے تقررات کے قواعد میں راحت دی جائے۔ وائس چانسلر جے این ٹی یو پروفیسر اے وینو گوپال ریڈی نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ کمیٹی دوسری ریاستوں میں دی گئی نرمی اور سہولتوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر سینئر عہدیدار فیصلہ کریں گے۔ آٹو نامس انجینئرنگ کالجس کی جملہ تعداد 21 ہے۔