شاداں انجینئرنگ کالج میں ورکشاپ ، ڈاکٹر عتیق الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد طلبہ کو روزگار کے حصول کے لیے عملی میدان میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔ ان معلومات کو یہاں ماہرین نے شاداں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں دو روزہ ورکشاپ میں کیا ۔ اس کا موضوع مستقبل کے مواقع اور کیرئیر ڈیولپمنٹ تھا ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے اس موقع پر ایک کلیدی خطبہ دیا اور انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے طلبہ کو زرین مشورے دئیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جناب شاہ عالم رسول خاں چیرمین شاداں گروپ آف ادارہ جات کے زیر سرپرستی تعلیمی کاروان ترقی کی طرف گامزن ہے اور جناب چیرمین اپنے والد ڈاکٹر وزارت رسول خاں مرحوم کے چھوڑے ہوئے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اس کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد الیاس صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس نے موجودہ کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کے حوالہ سے بتایا کہ آج انجینئرنگ کے تمام برانچس میں سب سے زیادہ کمپیوٹر سائنس کی اہمیت ہے ۔ پروفیسر اکرام اللہ نے مختلف کمپنیوں میں ملازمتوں کے مواقع سے واقف کرواتے ہوئے پلیسمنٹ زمرہ کا طریقہ بتایا ۔ جناب عامر علی خاں نے خیر مقدم کیا ۔ خواجہ علی شعیب نے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تفصیلات بتائی ۔ آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔