حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : ایمسیٹ کنوینر کے بموجب انجینئرنگ اور فارما کورسیس میں داخلوں کے لیے ویب آپشن کی تاریخ میں 28 جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔ جب کہ اس کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر تھی تاہم امیدواروں کو مایوسی سے بچانے کے لیے تاریخ میں مزید تین یوم کی توسیع کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیدوار 28 جولائی 10 بجے شب تک اپنی مرضی مطابق ویب آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نشستوں کے الاٹمنٹ کا آخری مرحلہ 29جولائی کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ کنوینر نے نشستیں حاصل کرنیوالے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ 31 جولائی یا اس سے قبل اپنے متعلقہ کالجس میں کسی بھی صورت رپورٹ کریں جب کہ کلاسیس شیڈول کے مطابق شروع ہوجائیں گی ۔۔