انجینئرنگ طلبہ کے کیرئیر پر سمینار

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر طیبہ انجینئرنگ کنسلٹنٹس جناب مرزا بسالت بیگ کے بموجب 30 جنوری بروز ہفتہ 11 بجے دن ٹی ای سی ایکسیلنس کیمپس پلر نمبر 46 ، ریتی باولی مہدی پٹنم میں انجینئرنگ ( میکانیکل و الیکٹریکل ) سال آخر کے طلبہ کے لیے ایک مفت کیرئیر بیداری سمینار عنوان ’ بڑے پروجکٹ کے طور پر ایم ای پی کے ساتھ بلڈنگ انڈسٹری میں مستقبل کے مواقع ‘ ہوگا ۔ انجینئرنگ طلبہ ، فارغ شدہ انجینئرس ، فکر مند والدین ، انجینئرنگ ، اساتذہ اور متلاشیان روزگار اس سمینار میں شریک ہوکر روشن مستقبل کے تعلق سے معلومات حاصل کریں ۔ ٹیکنیکل ڈائرکٹر ٹی ای سی جناب سید معظم علی ، پی ایچ ڈی اسکالر مخاطب کریں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9885287207 پر ربط کریں ۔۔