حیدرآباد۔ 25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے انجینئرنگ اور فارمیسی کالجوںمیں نشستوں کے الاٹمنٹ کے پہلے مرحلہ کے بعد جوکل مقرر تھا تقریباً 40فیصد نشستیں خالی ہیں۔ الاٹمنٹس https://tseamcet.nic.inپر دستیاب ہیں۔ جبکہ امیدواروں کو ان کے الاٹمنٹ کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اطلاع دی گئی ہے۔ 86313 دستیاب نشستوں میں سے صرف 53347 نشستیں پر ہوئی ہیں۔ جبکہ ماباقی 32966 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 9321امیدواروں کو آپشنس دیئے گئے ہیں ۔ لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر کوئی نشست الاٹ نہیں کی گئی ہے۔جن میں انہیں دیئے جانے والے چند آپشنس اوران کے رینکس ان کی پسند کے کالج یا کورس میں نشست کی دستیابی سے میل نہیں کھاتے ہیں۔ نئی ریاست تلنگانہ میں منعقدہ پہلے ایمسیٹ میں یہ دیکھا گیا ہے کہ 98643 طلباء وطالبات اہل قرارپائے ہیں۔ جن میں سے صرف 62668 امیدواروں نے انجینئرنگ اور فارمیسی کورسس میں داخلہ کو پسند کیا ہے۔ مجموعی طورپر 2427724 آپشنس دیئے گئے تھے اور کسی امیدوار کی جانب سے داخل کردہ زیادہ سے زیادہ آپشنس 599 تھے۔ جبکہ کم از کم اختیار صرف ایک تھا ۔79 کالجوںمیں تمام نشستوں کے لئے داخلے مکمل ہوچکے ہیں۔ 5کالجوںمیں کسی امیدوار نے داخلہ نہیں لیا ہے۔ جبکہ دیگر 29 کالجوںمیں صرف واحد عددی داخلہ ہوا ہے۔ آپشن انٹری کا آخری مرحلہ 29اور 30جولائی کو ہوگا اور آخری مرحلہ کا الاٹمنٹ 31جولائی کو کیاجائے گا۔