حیدرآباد ۔ 9 اگست (سیاست نیوز) انجینئرنگ گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈرس کیلئے جن کے برانچس میکانیکل، الکٹریکل اور الکٹرانکس ہو ان کو روزگار سے مربوط ٹریننگ کیلئے ماہرین ایک مرکز کا قیام قلب شہر معظم جاہی مارکٹ نزد مینا ہوٹل میں کیا ہے جس کا رسمی افتتاح اتوار 10 اگست کو 2 بجے دن مقرر ہے۔ جناب خواجہ علی شعیب کے بموجب اس تقریب میں جناب سید مصطفی علی ایم ای پی ڈیزائن انجینئر سعودی عربیہ ٹریننگ کورس کی تفصیلات بتائیں گے۔ کیریئر کونسلر ایم اے حمید اور جناب محمد معید اعزازی مہمان ہوں گے۔