انجینئرنگ امیدواروں کو کورسیس کے انتخاب کی سہولت

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی نے کہاکہ 6 تا 9 جولائی انجینئرنگ کورسیس میں داخلے حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء اپنے ویب آپشن رکھ سکیں گے اور 10 جولائی کو انجینئرنگ میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء اپنے ویب آپشنس تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ 13 جولائی سے طلباء کو نشستوں کا الاٹمنٹ کا آغاز کیا جائے گا اور 18 جولائی کو طلباء کو چاہئے کہ کالج میں اپنے داخلہ کی توثیق کروالیں۔ مسٹر پاپی ریڈی نے مزید کہاکہ 25 جولائی سے دوسرے مرحلہ کی انجینئرنگ کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا اور یکم اگسٹ سے تمام انجینئرنگ کالجوں میں تعلیم کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوجائے گا۔