حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس اور ٹرانسکو ، جینکو میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری مسابقتی امتحان ہوگا ۔ اس کیلئے بی ای / بی ٹیک الکٹریکل ، الیکٹرانکس ، سیول ، میکانیکل برانچ کے امیدواروں کیلئے تلنگانہ جنرل نالج کا پرچہ اور انجینئرس پرچہ کا ایک معلوماتی ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان اتوار 28 جون کو 2-30 بجے تا 4 بجے دن احاطہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشناتھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار شریک ہو کر امتحان ماڈل پرچہ حاصل کریں اور تلنگانہ کی معلومات بھی فراہم کی جائے گی ۔۔