کولکاتہ ۔ 29 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانڈیا کے ہانگ کانگ سے دہلی آرہے طیارے کا رُخ آج کولکاتہ کی سمت موڑ دیا گیا جہاں طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس میں 154 مسافر سوار تھے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈریم لائنر طیارے کے انجن میں پائلیٹ نے خرابی کا پتہ چلایا اور فوری اطلاع دی ، چنانچہ اسے نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اُتار لیا گیا ۔ ایرانڈیا کے ترجمان نے دہلی میں بتایا کہ طیارے نے احتیاطی اقدام کے طورپر لینڈنگ کی اور تمام مسافرین کو بحفاظت اُتار لیا گیا ۔ ایرانڈیا کی جانب سے پھنسے ہوئے مسافرین کو اپنی منزل تک پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔