حیدرآباد ۔ 2 مئی (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع اتوار 3 مئی کو 10-30 بجے دن تا 4-30 بجے شام نظام فنکشن ہال ( بن تریف فنکشن ہال ) روبرو فلک نما بس ڈپو انجن باولی فلک نما میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ مولانا مفتی محمد خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ فضائل و مناسک حج و عمرہ اور مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ نبیرہ شیخ الاسلام آداب زیارت روضہ نبویؐ بیان کریں گے ۔ قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا ۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی پروجیکٹر کے ذریعہ اسکرین پر تفصیلی وضاحت کی جائے گی ۔ تمام منتخب عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کرنے اور اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم لانے کی گزارش کی گئی ہے ۔ خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔