انجمن محبان اہل بیت بھولکپور کی جانب سے اسناد کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( راست ) : انجمن محبان اہل بیت بھولکپور کی جانب سے ایک تقریب تقسیم اسناد طالبات منعقد کی گئی جلسہ کی صدارت ماسٹر ڈی محمد شفیع الدین صدر انجمن محبان اہل بیت نے کی جب کہ جناب محمد جہانگیر حسین سیاسی قائد ، جناب سید اعجاز حسین ( آل انڈیا مسلم میناریٹی آرگنائزیشن صدر تلنگانہ ) اور جناب محمد رحمت علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ صدر اجلاس نے بتایا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے ۔ تعلیم کے متعلق ایک جامع و وسیع پلان کو متعارف کروایا اس کے علاوہ محلہ کے طلبہ وطالبات کی اسکالر شپ کے لیے ادارہ سیاست کے تعاون سے رہنمائی اور درخواست فارم کی خانہ پری کا انتظام بھی کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں جناب زاہد علی خاں کا بھی شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی سید اعجاز نے کہا کہ یہ بہت ہی عمدہ کام ہے جو قوم کی ترقی کا پہلا زینہ ہے ۔ اس سلسلہ میں جو بھی ضرورت ہے وہ اس کو پورا کرنے میں حتی المقدور تعاون کریں گے ۔ مہمان خصوصی کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تقریب میں معززین اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ جلسہ کے اختتام پر محمد مظہر حسین نے عوام اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سید ایوب ، محمد واجد ، محمد ادریس ، ٹی مظفر ، مجیب الرحمن ، حسن الدین ، رحمت علی ، محمد زبیر موجودتھے ۔