حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام دو روزہ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد اور سدی پیٹ میں کل ہند مشاعرے منعقد کئے جائیں گے ۔ جس میں ملک کے نامور خودگوشعراء شرکت کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزراء ، اسپیکر اسمبلی و قانون ساز کونسل و دیگر سرکردہ اصحاب کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فلمی دنیا کی نامور ادبی شخصیت رضا مراد بھی شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔ سید مسکین احمد بانی انجمن و خلیق الرحمان صدر نشین مشاورتی کمیٹی کے بموجب تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انجمن کے صاف ستھرے ماحول میں معیاری مشاعروں میں اہل ذوق کیلئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے ۔ تاریخ اور مقام کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔۔