حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) عبداللہ بن علی بن محفوظ چیرمین انجمن شعرائے حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب انجمن شعرائے حیدرآباد کے زیر اہتمام پہلا کل ہند مشاعرہ آج پرکاشم ہال گاندھی بھون حیدرآباد میں منعقد ہو رہا ہے ۔ بزم کے عہدیادروں نے تیاریاں مکمل کرلی ۔ شعراء کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔ مشاعرہ زیر نگرانی جناب زاہد علی خان مدیر ’’ سیاست ‘‘ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ابراہیم بن عبداللہ مسقطی سابقہ ایم ایل سی ، الحاج محمد سلیم ایم ایل سی، محمد سعادات احمد چیرمین انٹرنیشنل ہومین رائٹس آرگنائزیشن علامہ اعجاز فرخ ، محمد توفیق حیدرآبادی فلم ’’ ایک تھا سردار ‘‘ کے ہیرو ، ریورنگ ڈاکٹر سیمویل یاکیم ڈائرکٹر ہینڈری مارٹین انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد ایم اے شکور ڈائرکٹر بی ایڈ اینڈ ڈی ایڈ کالج نرمل ، محمد ظفر جاوید سینئیر کانگریسی قائد مہمان شعراء ، منظر بھوپالی ، اُمی احمدآبادی ، آصف سیفی (فریدآباد ) ڈاکٹر خالد نئیر ( امراوتی) انور امان اکبر آبادی ، مجاور مالیگاؤں ، عزم شاکری ( اٹاوا یو پی ) ڈاکٹر نزہت مہدی ( بھوپال ) عرفی علی ناز ( علی گڑھ ) ارچنا سنگھ چوہان ( چھتیس گڑھ ) ضیا قادری اجمیر شریف کے علاوہ مقامی شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔ مشاعرہ کی نظامت ریاض تنہا کریں گے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔ مشاعرہ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا ۔