حیدرآباد ۔ 28 مارچ (راست) انجمن ترقی اردو عظیم تر حیدرآباد کا 13 واں ماہانہ ادبی اجلاس و غیرطرحی مشاعرہ 29 مارچ کو 5 بجے شام ’’ایوان صابر‘‘ واقع میر احمد علی خاں روڈ مغلپورہ نزد والٹا سرکل روبرو کمان میر تالاب میرجملہ مراد محل منعقد ہوگا۔ ادبی اجلاس کی صدارت محمد مسعود فضلی صدر انجمن کریں گے جبکہ صدر مشاعرہ ممتاز شاعر آغا سروش ہوں گے۔ صادق نوید، ممتاز دانش، ڈاکٹر فاروق شکیل، ڈاکٹر ناقد رزاقی اور یوسف روش مہمانان خصوصی ہوں گے۔ محفل کا آغاز قاری محمد انیس احمد قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ظہیرالدین بابر، اکمل علی سلمان اور ابراہیم انور رزاقی بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ ممتاز شعراء کرام کلام پیش کریں گے۔ تشکیل انور رزاقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ کنوینر انجم شافعی اور باقر تحسین نے شرکت کی خواہش کی ہے۔