حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : انجمن اتحاد طلبائے قدیم اردو آرٹس ایوننگ کالج ، حمایت نگر ، حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس 14 اپریل کو 4 بجے شام دفتر انجمن میں بصدارت جناب محمد معین الدین اختر صدر انجمن منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں انجمن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انجمن کی سرگرمیوں میں وسعت و بہتری پیدا کرنے کے مقصد سے انجمن اتحاد طلبائے قدیم کے عہدہ معتمد عمومی کے لیے نواب میر احمد علی خاں اور عہدہ شریک معتمدین کے لیے جناب ایم اے حمید اور جناب سید جعفر حسین کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ۔۔