نیویارک۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار براڈ پٹ سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جولی اور اداکار پٹ میں ایک دہے سے زائد عرصے تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد انہوں نے2014ء میں شادی کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے شادی کے دوسال بعد اپنے شریک حیات براڈ پٹ سے طلاق لینے کیلئے درخواست عدالت میں داخل کی ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں اب مصالحت کی حدود سے باہر ہوچکی ہیں اور علیحدگی ہی اب خاندان کیلئے بہترین راستہ ہے۔ انجیلنا جولی اور براڈ پٹ نے رشتہ ختم کرنے کیلئے کئے گئے انتہائی قدم پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، البتہ یہ کہا جارہا ہے کہ براڈپٹ کا ہالی ووڈ کی ہی ایک دیگر ایکٹریس سے معاشقہ چل رہا ہے۔