انتہائی علیل چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی جوگی کی حالت مستحکم

رائے پور، 30مئی (سیاست ڈاٹ کام) سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور جنتا کانگریس کے صدر اجیت جوگی کو گذشتہ رات دارالحکومت کے ایک پرائیوٹ اسپتال سے ایر ایمبولنس کے ذریعہ گڑگاوں میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ رائے پور کے رام کرشن کے ئر اسپتال کے منتظم اور ڈاکٹر سندیپ دوے نے یو این آئی کو بتایا کہ گذشتہ ہفتہ نمونیا کی شکایت کے بعد مسٹر جوگی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جوگی کی حالت میں دھیرے دھیرے سدھار ہورہا تھا لیکن منگل شام کو انہیں سانس لینے میں شکایت کے بعد وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ایمبولنس سے میدانتا اسپتال بھیجا گیا ہے۔
جنتا کانگریس کے ترجمان سبرت ڈے کے مطابق جوگی کی ایر ایمبولنس سے گذشتہ رات دہلی لے جایا گیا ہے ۔ پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کل شامل جوگی نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ دیا گیا اور انہیں بہتر علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔