انتقال کے 10 برس بعد دہلی میں نرسمہا راؤ کی یادگار قائم ہوگی

نئی دہلی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے انتقال کے 10 سال بعد بالآخر دہلی میں ان کی یادگار کے طور پر سمادھی بنائی جائیگی ۔ پی وی نرسمہا راؤ سے کانگریس نے دوری اختیار کرلی تھی اور کانگریس زیر قیادت حکومت میں دہلی میں ان کی یادگار قائم نہیں کی گئی تھی ۔ وزارت شہری ترقیات کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب دہلی میں تمام سابق صدور و سابق وزرائے اعظم کی یادگاروں کے قریب راشٹریہ سمرتی کے مقام پر پی وی نرسمہا راؤ کی یاد میں ایک گھاٹ تیار کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہاں جو یادگار تعمیر کی جا رہی ہے اس پر پی وی نرسمہا راؤ کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا جائیگا ۔ یہاں انہیں ایک ریفارمر ‘ ماہر تعلیم ‘ اسکالر جیسے الفاظ سے یاد کیا جائیگا جو جملہ 15 زبانوں میں تحریر کئے جائیں گے ۔