ولو پورم(ٹاملناڈو) ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خانگی کالج کی 4 طالبات نے مبینہ طور پر زیادہ فیس کیلئے انتظامیہ کی ہراسانی پر اجتماعی خودکشی پر یہ افسوسناک واقعہ یوگا اینڈ نیچروپیتھی کالج میں پیش آیا جہاں 4 طالبات نے ایک دوسرے کو دوپٹہ سے باندھ کر کھیت میں واقع باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر طلبہ نے انتظامیہ کی جانب سے من مانی فیس کی وصولی اور دیگر سہولیات سے محروم رکھنے کی شکایت کی ہے ۔ اس واقعہ کے خلاف طلباء نے راستہ روکو احتجاج منظم کیا ۔