’انتشار انگیز‘ تبصرہ پر گورنر آسام تنازعہ کا شکار

گوہاٹی۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر آسام پی بی آچاریہ نے مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے کہ ’’ہندوستان ہندوؤں کیلئے ہے‘‘ ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ۔ کانگریس نے اُن پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ انتشار پسند نظریہ کی عکاسی ہے اور بی جے پی جس نے دادری سانحہ جیسے واقعات کی قیادت کی ہے ۔ گورنر آسام کے انتشار پسند تبصرہ پر خاموشی اختیار کررہی ہے ۔ گورنر آسام نے مبینہ طور پر ذرائع ابلاغ سے کہا کہ ان کے تبصرہ میں کوئی غلط بات نہیں ہے ‘ مختلف ممالک کے ہندو ہندوستان میں قیام کرسکتے ہیں انہیں بیرونی افراد نہیں سمجھا جائے گا ۔