انتخابی نتائج بی جے پی کے حق میں تاریخی : بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد 23 مئی ( سیاست نیوز ) سابق مرکزی وزیر و سینئر بی جے پی لیڈر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے بی جے پی اور این ڈی اے کیلئے تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔ یہ موافق نریندر مودی لہر ہے ۔ یہ عوام کی کامیابی ہے اور بی جے پی کے ورکرس کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے نتائج پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ شخصی طور پر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ان کے خیال میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سوپر پاور بن کر ابھریگا ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی لہر میں تلنگانہ میں بھی بی جے پی نیشاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ریاست میں پارٹی کا مستقبل روشن ہے ۔