انتخابی مہم کے دوران رات 10 بجے تا صبح 6 بجے بعض پابندیاں

حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم چلانے کے دوران رات 10 بجے تا صبح 6 بجے کے دوران ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیامات روانہ کرتے ہوئے رائے دہندوں کو تکلیف نہ دیں۔ اس دوران لاؤڈ اسپیکرس کا بھی استعمال نہ کریں۔ انتخابی مہم کو پرسکون طریقہ سے چلانے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام ریاستوں، چیف الیکٹورل آفیسرس اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے عہدیداروں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ مذکورہ اوقات میں لاؤڈ اسپیکرس اور واٹس ایپ پیامات روانہ نہ کریں۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری این ٹی بھٹیا نے نشاندہی کی کہ رات 10 بجے تا 6 بجے صبح کے دوران لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال نہیں ہوگا۔