حیدرآباد 8اکٹوبر ( سیاست نیوز) کانگریس کی سینئر قائد سابق ریاستی وزیر ڈی کے ارونا نے انتخابی شیڈول کو چیلنج کرتے ہوئے آج حیدرآباد ہائیکورٹ میں لنچ موشن داخل کیاہے ۔ درخواست گزار ڈی کے ارونا کی جانب سے ان کے وکیل نروپ ریڈی نے عدالت میں بحث کی ‘ اس درخواست میں ڈی کے ارونا نے ریاست میں قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کی تھی اس کو دستور کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے تحلیل کرنے کے فیصلہ سے بھی واقف نہ کرانے کی شکایت کی ۔ اپنی درخواست میں ڈی کے ارونا نے ارکان اسمبلی کو بھی اس فیصلہ سے واقف نہ کرانے کی شکایت کی ۔