چیف سکریٹری اے پی انیل چندرا پونیتا کے احکامات
حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی چیف سکریٹری آندھراپردیش انیل چندرا پونیتا نے انتخابات کے شعبہ سے وابستہ اپنے آبائی ضلع میں خدمات انجام دینے والے تمام عہدیداروں کے فی الفوری 10 فروری تک تبادلے کرنے کے عمل کو مکمل کرکے ان عہدیداروں کے بجائے نئے عہدیداروں کے تقررات عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق طویل مدت سے ایک ہی مقام پر خدمات انجام دینے والے اور بالخصوص 31 مئی تک ایک ہی مقام پر خدمات انجام دیتے ہوئے تین سال مکمل کرلینے ولے عہدیداروں کو بھی ان اضلاع سے تبادلہ کرکے دیگر اضلاع پر تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انتخابات کے پیش نظر عہدیداروں و دیگر ملازمین کے تبادلوں و تقررات سے متعلق ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر گوپال کرشنا دیویدی و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ریاستی چیف سکریٹری انیل چندرا پونیتا نے جائزہ اجلاس طلب کرکے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مذکورہ احکامات جاری کئے ۔