انتخابات کے پیش نظر کسانوں کو نقد رقم

حکومت فصلوں کی معقول قیمت فراہم کرنے میں ناکام،کانگریس کا دعویٰ
حیدرآباد۔/23 مئی، ( این ایس ایس ) کارگذار صدر ٹی پی سی سی ملو بھٹی وکرامارکا نے یہ کہا ہے کہ ریاستی حکومت اگر کسانوں کواُن کی فصل کی واجبی قیمت فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو انہیں رعیتو بندھو اسکیم سے فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ کانگریس پارٹی ریاستی حکومت سے تعاون کرے گی لیکن یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس حکومت صرف آنے والے انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو نقدی پیش کررہی ہے۔ آج یہاں گاندھی بھون میں کسان کھیت کانگریس چیرمین ایم کودنڈا ریڈی کی صدارت میں کسان کانگریس ایکزیکیٹو کمیٹی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے بھٹی نے کہا کہ کسانوں کواپنی فصل کی معقول قیمت پر ہی حقیقی فائدہ ہوگا۔سابق اے پی اسپیکر کے آر سریش ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسانوں کیلئے معقول فصل قرضے پیش کرنے ہوں گے اور کہا کہ4 ہزار روپئے فی ایکر کسانوں کیلئے ناکافی ہیں۔