انتخابات کیلئے تیار رہنے جنا سینا کے کارکنوں کوہدایت

حیدرآباد ۔ 19 ؍ اگسٹ ( پی ٹی آئی) تلگو فلم اداکاراور جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے اپنی پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو اسمبلی انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پون کلیان نے اپنی پارٹی کے سیاسی امور کمیٹی کے ارکان اور پارٹی کارکنوں سے اس ضمن میں تبادلہ خیال کیا ۔ کلیان کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد کمیٹی اور ریاستی رابطہ کمیٹی آئندہ چند دن میں تشکیل دی جائیگی ۔ تلنگانہ رابطہ کمیٹی اور اضلاع کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل میں آئندہ دو تین ہفتوں میں مکمل کرلیا جائیگا ۔