موسیٰ رام باغ ٹی آر ایس امیدوار شریمتی سناریتا ریڈی کی انتخابی مہم
حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بلدیہ حیدرآباد کے موسیٰ رام باغ حلقہ کی ٹی آر ایس امیدوار شریمتی سناریتا ریڈی نے آج جمعہ کے موقع پر کئی علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے گھر گھر پہونچکر رائے دہندوں سے راست ملاقات کی ۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران سناریتا ریڈی نے بتایا کہ موسیٰ رام باغ حلقہ کئی بلدی مسائل کا شکار ہے اور اس کی فی الفور یکسوئی کیلئے انہیں ووٹ دیکر بھاری اکثیریت سے کامیابی بنانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے حلقہ میں علاقہ سلیم نگر کالونی موسیٰ رام باغ اور دیگر علاقے جہاں پر سابق حکومت نے اپنی لاپرواہی سے سڑکوں کو تاریکی میں رکھا لیکن ٹی آر ایس کی جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی کیلئے اس حلقہ کو شہر حیدرآباد کا نمایاں حلقہ بنانے کیلئے وہ کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اقلیتوں کیلئے متعارف کئے گئے اسکیمات کی وجہ سے سینکڑوں غریب مسلمانوں کو بہت فائدہ پہونچا ہے ۔ سناریتا ریڈی نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے مدرسوں کو مڈ ڈے میل اسکیم میں شامل کرنے کا ایک کارنامہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء اس اسکیم سے استفادہ کر رہے ہیں۔ وہ ان انتخابات میں کامیاب بنانے پر مساجد ، مدرسہ اور دیگر مسلم مذہبی مقامات پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشاں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیکر انہیں کامیاب بنائیں تاکہ شہر میں موسیٰ رام حلقہ ایک مثالی حلقہ میں تبدیل ہو ۔ حیدرآباد کی ترقی ٹی آر ایس کا مقصد ہے۔ ریاست کی عوام کے توقعات اور امیدوں کو پُر کرنے کیلئے ٹی آر ایس حکومت نے اقلیتوں کیلئے کئی فلاح و بہبود کارنامے انجام دئے ہیں۔