!انتخابات میں پیسہ، تشدد اور نفرت کا بول بالا

سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی کا خدشہ
نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے جمعہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ جس طرح سیاسی جماعتیں آپس میں مقابلہ کررہی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کہیں زیادہ پیسے کی طاقت کا استعمال، تشدد اور نفرت کا بول بالا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ 2004 ء کا لوک سبھا الیکشن کرشنا مورتی کی نگرانی میں ہوا تھا۔ آئندہ عام انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر کرشنا مورتی نے کہا: ’’مجھے لگتا ہے کہ اور بھی پیسے کی طاقت کا استعمال ہوگا، زیادہ تشدد ہوگا اور نفرت کا بول بالا رہے گا‘‘۔ سابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا : ’جس طرح سے سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑرہی ہیں، اُس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہر طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن کے لئے سب سے بڑا چیلنج ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوگا۔