حیدرآباد۔/10 اپریل (سیاست نیوز) انتخابات میں الیکشن کمیشن مبصرین شکایات کی موصولی کیلئے دستیاب ہیں۔ حلقہ اسمبلی سکندر آباد کے مبصر مسٹر ونود کمار عوام سے 4:00 بجے شام تا 5:00 بجے شام روم نمبر 411 ہریتا پلازہ بالا یوگی پریاٹک بھون، بیگم پیٹ روبرو آئی ٹی سی کاکتیہ ہوٹل شکایات قبول کرینگے۔ انکا نمبر 07675936633 ہے۔ حلقہ جات اسمبلی ملک پیٹ، چندرائن گٹہ اور بہادر پورہ کیلئے مبصر مسٹر سریش کمار عوام سے 4:00 بجے شام تا 5:00 بجے شام روم نمبر 411 ہریتا پلازہ بالا یوگی پریاٹک بھون، بیگم پیٹ روبرو آئی ٹی سی کاکتیہ ہوٹل شکایات قبول کریں گے۔ ان کا موبائیل نمبر 07675819988 ہے۔ حلقہ جات اسمبلی کاروان، گوشہ محل اور چارمینار کے مبصر مسٹر بلیشور سنگھ عوام سے 4:30 بجے شام تا 5:30 بجے شام روم نمبر 411 ہریتا پلازہ بالا یوگی پریاٹک بھون، بیگم پیٹ شکایات قبول کریں گے۔ موبائیل 0897870540 ہے۔ حلقہ جات اسمبلی مشیرآباد، صنعت نگر اور سکندرآباد کے مبصر مسٹر ہرجیت سنگھ عوام سے 5:00 بجے شام تا 6:00 بجے شام روم نمبر 411 ہریتا پلازہ بالا یوگی پریاٹک بھون، بیگم پیٹ شکایات قبول کرینگے۔ ان کا موبائیل نمبر 09550276938 ہے۔