انتخابات میں دخل اندازی کے خلاف روس کو امریکہ کا انتباہ

جنیوا ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام)مشیر قومی سلامتی امریکہ جان بولٹن نے کہا کہ ان کے روسی ہم منصب نے آج تیقن دیا ہے کہ امریکہ کے انتخابات میں روس کی جانب سے کوئی دخل اندازی نہیں کی گئی تھی اور نہ اس کی جانب سے کسی دوسرے ملک کے انتخابات میں دخل اندازی کا کوئی منصوبہ ہے ۔ بولٹن نے انتباہ دیا کہ روس کے انتخابی عمل میں دخل اندازی کو بر داشت نہیں کیا جائے گا چاہے وہ امریکہ کے انتخابات ہوں یا کسی اور ملک کے انتخابات میں دخل اندازی کے مسئلہ پر روس اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔