کراچی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹو زرداری نے سرگرم سیاست میں داخلہ کا اشارہ دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ 2018ء عام انتخابات میں خاندان کے طاقتور گڑھ لڑکانہ سے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بلاول ہاؤز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ ہمارے خاندان کا روایتی طاقتور گڑھ رہا ہے۔