مورینہ، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے مورینہ میں ضلعی انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی سمت میں سینکڑوں ملزمین کی نشاندہی کی ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اور کلکٹر بھرت یادو نے بتایا کہ یہاں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے والے لوگوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت ہوئی تو ان کے خلاف قومی سلامتی قانون کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گیارہ ملزمان کو ضلع بدر کردیا گیا ہے ۔ ابھی تک ایسے 673 افراد کی پولیس انتظامیہ نے شناخت کی ہے جو مختلف جرائم میں فرار چل رہے ہیں۔ ایسے افراد اگر انتخابات سے قبل یا تو گرفتار کرلئے جائیں گے یا وہ پھر پولیس کے سامنے خودسپردگی کردیں ورنہ ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیئے جائیں گے ۔