انتخابات صداقت اور موقع پرستی کے درمیان مقابلہ

اے پی کے عوام چندرا بابو کی قلابازیوں سے بیزار ،جگن کا الزام
امراوتی ۔ 11مارچ ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے 11اپریل کو ہونے والے انتخابات کو صداقت اور موقع پرستی کے درمیان مقابلہ قرار دیتے ہوئے آندھراپردیش کے عاوم ے درخوسات کی کہ ریاست میں مساویانہ بنیاد پر ترقی ،فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد سے تبدیلی کیلئے ووٹ دیں ۔ جگن موہن ریڈی نے کاکیناڈا میں اپنی پارٹی کی انتخابات مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کو دھوکہ دینے پر چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو ایک یادگار سبق سکھایا جائے ۔ جگن نے کہا کہ یہ انتخابات دو سیاسی جماعتو ں کے درمیان مقابلہ نہیں ہیں بلکہ صداقت اور موقع پرستی کے درمیان مقابلہ آراء ہے ۔ یہ انتخابات جمہوریت اور نیراج کے درمیان طاقت آزمائی ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو جیسے مشکوک و مشتبہ شخص کو چلا جانا چاہیئے کیونکہ عوام ان ( بابو) کے جھوٹ ، قلابازیوں ،موقف کی تبدیلی اور دھوکہ دہی سے بیزار ہوچکے ہیں ۔