انتخابات سے قبل منشور اور اُمیدواروں کے اعلان پرزور

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صدر تلنگانہ پی سی سی کی تجویز

نئی دہلی۔ 22 جولائی (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا انتخابات کے اعلان سے پہلے اعلان کرنے کیلئے ورکنگ کمیٹی سے درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر آخری لمحہ میں ٹکٹوں کی تقسیم اور منشور کی اجرائی عمل میں آتی ہے چنانچہ منشور کو عوام تک پہونچانے میں دشواری کی ہے۔ اتم کمار ریڈی نے آج دہلی میں منعقدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ منشور اگر انتخابات سے پہلے جاری کیا جائے تو عوام اس کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو جمہوریت کی قومی سطح پر کسانوں کیلئے فصل بیمہ اسکیم تیار کی جائے تاکہ کسانوں پر مالی بوجھ نہ پڑسکے۔ انہوں نے پارٹی کے اہم خفیہ اجلاسوں میں کی جانے والی بات چیت کی تفصیلات کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اس قسم کی سرگرمیوں سے پارٹی کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔