انبر کشور نئے ڈی سی پی ساؤتھ زون

…… آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے ……
حیدرآباد ۔ /29 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست میں قبل از وقت انتخابات کے مدنظر حکومت نے آج 9 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹر مسٹر شیوپرساد کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ایڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایڈیشنل کمشنر مرلی کرشنا کو سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹرس کے سربر اہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا کا تبادلہ کرکے انہیں پولیس کمشنر راماگنڈم مقرر کیا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھدرادری کوتہ گوڑم کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر انبر کشور کا تعلق 2009 ء کے آئی پی ایس بیاچ سے ہے اور ان کا آبائی مقام بہار ہے ۔ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے دوران انہیں تلنگانہ کیڈر مختص کیا گیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال کا تبادلہ کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھدرادری کوتہ گوڑم مقرر کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی شریمتی کے اپروا راؤ کا تبادلہ کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونپرتی مقرر کیا گیا ہے ۔ سی ایچ سندھو شرما کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال مقرر کیا گیا ہے ۔ آر وینکٹیشورلو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون ورنگل سٹی کا تبادلہ کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوریا پیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرکاش جادھو کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔