نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے کی بھوک ہڑتال آج چھٹویں دن میں داخل ہوگئی۔ نامور مخالف کرپشن جہت کار کے وزن میں 5 کیلو گرام کمی واقع ہوئی۔ ان کا بلڈپریشر بھی کم ہوگیا ہے۔ اناہزارے کے قریبی ساتھی دتا آواری نے کہا کہ سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ ناناپٹولے جو بی جے پی سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں، اناہزارے سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔